0
Sunday 26 Jan 2020 13:03

مسئلہ کشمیر اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے، راجہ فاروق

مسئلہ کشمیر اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، بھارتی یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 70 سال سے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ اپنایا گیا ہے، بین الاقوامی مبصرین مقبوضہ کشمیر جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیریوں کو شامل کر کے مسئلہ کشمیر پر سہ فریقی مذاکرات ہونے چاہیں۔

دوسری جانب آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز پر بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا، ضلع نیلم، پونچھ، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی، کوٹلی میں یومِ سیاہ کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ یوم سیاہ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ آزادی چوک مظفرآباد میں ہوا جس میں حکومتی عہدیداران سمیت سیاسی و سماجی مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر احتجاج کے شرکاء نے آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک احتجاجی مارچ کیا اور فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے گئے۔
خبر کا کوڈ : 840767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش