QR CodeQR Code

2020ء تبدیلی اور پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

26 Jan 2020 14:00

چاچڑ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنے کی باتیں کرنے تک محدود ہے، ایم کیو ایم کا حکومت سے الگ ہونا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، مسلم لیگ (ق) اور اختر مینگل کی حکومت سے ناراضگی سے واضح نظر آ رہا ہے کہ عام انتخابات اسی سال ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کرپشن بے نقاب کردی ہے۔ چاچڑ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنے کی باتیں کرنے تک محدود ہے۔ سال 2020ء تبدیلی اور پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا حکومت سے الگ ہونا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور اختر مینگل کی حکومت سے ناراضگی سے واضح نظر آ رہا ہے کہ عام انتخابات اسی سال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آزادی مارچ کے بعد (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کا جیلوں سے باہر آنے والی باتیں جو کر رہے ہیں وہ ان کی مرضی ہے۔ آزادی مارچ نے کسی کو تو آزادی دلائی ہے۔

 
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مہنگائی غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ آٹے، چینی اور ٹماٹر کے دام بڑھا کر غریب عوام پر ڈرون حملہ کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے حج پالیسی کو مہنگا کر کے غریبوں کے لئے حج کرنا بھی ناممکن بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی کس بات پر یقین کیا جائے، وہ ایک درباری سیاستدان ہیں، ہر حکومت میں وزارتِ لینے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 840776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840776/2020ء-تبدیلی-اور-پی-ٹی-آئی-حکومت-کے-خاتمے-کا-سال-ہے-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org