QR CodeQR Code

تمام امریکی فوری چین چھوڑ دیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت

26 Jan 2020 14:03

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے جو منگل کو ہوبئی کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔ ترجمان کا بتانا تھا کہ ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔ چین سے پھیلتے ہوئے پُراسرار کرونا وائرس کے کیسز سنگاپور، ویتنام، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا سمیت 9 ملکوں میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین میں پھیلے پُراسرار کرونا وائرس کے خطرے کے باعث امریکہ نے چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چین کے وسطی صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 50 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ہوبئی کے 13 شہروں میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث تقریباً ساڑھے 5 کروڑ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

اس مہلک وائرس کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے جو منگل کو ہوبئی کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔ ترجمان کا بتانا تھا کہ ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔ چین سے پھیلتے ہوئے پُراسرار کرونا وائرس کے کیسز سنگاپور، ویتنام، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا سمیت 9 ملکوں میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 840777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840777/تمام-امریکی-فوری-چین-چھوڑ-دیں-محکمہ-خارجہ-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org