0
Sunday 26 Jan 2020 14:03

تمام امریکی فوری چین چھوڑ دیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت

تمام امریکی فوری چین چھوڑ دیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ چین میں پھیلے پُراسرار کرونا وائرس کے خطرے کے باعث امریکہ نے چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چین کے وسطی صوبے ہوبئی سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد بھی 50 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ہوبئی کے 13 شہروں میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث تقریباً ساڑھے 5 کروڑ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

اس مہلک وائرس کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے جو منگل کو ہوبئی کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔ ترجمان کا بتانا تھا کہ ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔ چین سے پھیلتے ہوئے پُراسرار کرونا وائرس کے کیسز سنگاپور، ویتنام، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا سمیت 9 ملکوں میں بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش