0
Sunday 26 Jan 2020 14:28

خیبر پختونخوا کابینہ کے 3 وزیر برطرف کردیئے گئے

خیبر پختونخوا کابینہ کے 3 وزیر برطرف کردیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ کے تین وزیر برطرف کر دیئے گئے۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔ خیبر پختونخوا کابینہ کے تین وزیروں کو وزارتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں وزیر صحت شہرام تراکئی، وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر مال شکیل خان تینوں سے وزارتیں واپس لے لی گئیں ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق تینوں وزیر گذشتہ چند روز سے وزیراعلٰی محمود خان کے خلاف سرگرم عمل تھے۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ سے تین وزراء کو گروپنگ کی وجہ سے فارغ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فارغ کئے گئے وزراء میں ایک وزیر وزارت اعلٰی کے امیدوار بھی تھے، گروپ بندی کے معاملے پر پارٹی خاموش رہتی تومزید مسائل پیدا ہوتے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں وزراء شروع دن سے پالیسی کی مخالفت کررہے ہیں، مجبوراً یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں وزراء کو سمجھایا گیا تھا یہاں تک کہ بات وزیراعظم تک پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 840782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش