QR CodeQR Code

پاکستان میں کرپشن نہیں بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت

26 Jan 2020 14:31

سہیل مظفر نے کہا ہے کہ رپورٹ کے لیے ڈیٹا 2015ء سے 2017ء تک لیا گیا، 2019ء کا ڈیٹا رواں سال جاری کیا جائے گا، حکومت کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا اور موجودہ حکومت کے بدعنوانی کےخلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن رپورٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ انڈیکس میں شامل ڈیٹا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا، رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعداد و شمار شامل ہوتے ہیں، پاکستان کا اسکور کم ہونا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا اسٹینڈرڈ مارجن بدستور 2.46 ہے۔ سہیل مظفر نے کہا ہے کہ رپورٹ کے لیے ڈیٹا 2015ء سے 2017ء تک لیا گیا، 2019ء کا ڈیٹا رواں سال جاری کیا جائے گا، حکومت کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، کچھ اخبارات اور سیاستدانوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو غلط بیان کیا۔


خبر کا کوڈ: 840783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840783/پاکستان-میں-کرپشن-نہیں-بڑھی-ٹرانسپیرنسی-انٹرنیشنل-کی-وضاحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org