QR CodeQR Code

شہید حاج قاسم سلیمانی کی زندگی پر کتاب کی تیاری شروع

26 Jan 2020 14:33

قاسم سلیمانی کی زندگی اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کے حوالے سے پہلی بار تفصیلی مواد منظر عام پر لایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے نوجوان صحافی توقیر کھرل نے اس کام کا بِیڑہ اٹھایا ہے۔ بہت جلد منظر عام پر آنیوالے کتاب بعنوان ’’شہید القدس، قاسم سلیمانی شہید‘‘ کا پہلا حصہ تعارف پر مشتمل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ امریکی اور برطانوی اخبارات میں شائع ہونیوالی اہم رپورٹس بھی کتاب میں شامل کی گئی ہیں۔ حصہ دوم میں پاکستان کے معروف تجزیہ نگاروں کے وہ کالم شامل ہیں جو شہادت کے بعد لکھے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بغداد میں امریکی حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالے ایران کے القدس فورس کے سربراہ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی مشرق وسطیٰ میں سرگرمیوں، امریکی اہداف کیخلاف منصوبہ بندی اور قاسم سلیمانی کی جانب سے داعش کو عراق و شام میں کیسے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ اس حوالے سے اردو زبان میں ایک نایاب کتاب کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ قاسم سلیمانی کی زندگی اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کے حوالے سے پہلی بار تفصیلی مواد منظر عام پر لایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے نوجوان صحافی توقیر کھرل نے اس کام کا بِیڑہ اُٹھایا ہے۔ بہت جلد منظر عام پر آنیوالے کتاب بعنوان ’’شہیدالقدس، قاسم سلیمانی شہید‘‘ کا پہلا حصہ تعارف پر مشتمل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ امریکی اور برطانوی اخبارات میں شائع ہونیوالی اہم رپورٹس بھی کتاب میں شامل کی گئی ہیں۔ حصہ دوم میں  پاکستان کے معروف تجزیہ نگاروں کے وہ کالم شامل ہیں، جو شہادت کے بعد لکھے گئے۔

حصہ سوئم میں شہید کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے حالات کے حوالے سے تبصرے اور تجزیے شامل کیے گئے ہیں۔ حصہ چہارم متعلقہ موضوع پر کی گئی تقاریر و مباحثوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ کتاب کے آخر میں اُن شعراء کا کلام شامل کیا جائے گا، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے شہید قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ کتاب شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر منظرعام پر لائی جائے گی۔ کتاب کے مولف توقیر کھرل نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ یہ ایک نایاب کتاب ہوگی اور اس سے شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کے وہ گوشے بھی بے نقاب ہوں گے، جن کے بارے میں پاکستانی ابھی تک لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے پاکستان کے حوالے سے کیا جذبات تھے اور وہ پاکستان کو کیسی ریاست دیکھنا چاہتے تھے، اس حوالے سے بھی اہم معلومات کتاب کا حصہ بنائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 840784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840784/شہید-حاج-قاسم-سلیمانی-کی-زندگی-پر-کتاب-تیاری-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org