QR CodeQR Code

وزیراعظم کا دورہ لاہور، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

26 Jan 2020 17:04

وزیراعظم نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کو ملکی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی الگ سے ملاقات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں، وزیراعظم سے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ہربنس پورہ میں وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے، افتتاح کے بعد وہ ایوان وزیراعلٰی میں اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کو ملکی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی الگ سے ملاقات ہوگی، یاسمین راشد حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گی۔ وزیراعظم کو گذشتہ حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا جبکہ کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بھی وزیراعظم سے بات چیت کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 840812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840812/وزیراعظم-کا-دورہ-لاہور-وزیراعل-ی-پنجاب-عثمان-بزدار-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org