0
Sunday 26 Jan 2020 20:47

اسلامک یونیورسٹی تصادم کیس، علی نقی عمار سمیت مزید چھ افراد ضمانت پر رہا

اسلامک یونیورسٹی تصادم کیس، علی نقی عمار سمیت مزید چھ افراد ضمانت پر رہا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کیس میں علی نقی عمار سمیت مزید چھ افراد کو ضمانت پر رہا کردیا، دوران سماعت وکیل دفاع ملک نسیم عباس ناصر نے گزشتہ سال بارہ دسمبر کو پیش آنے والے واقعہ سے متعلق عدالت میں دستاویزی شواہد جمع کرائے اور سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی، وکیل نسیم عباس نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ کی جانب سے بدنیتی کی بنیاد پر علی نقی عمار کو شامل مقدمہ کیا گیا ہے، جس وقت واقعہ پیش آیا اُن کا موکل پمز اسپتال میں زیر علاج تھا، عدالت میں پیش کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے اور پمز اسپتال کے ریکارڈ کی تصدیق بھی کرائی جاسکتی ہے۔ عدالت نے شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے علی نقی عمار سمیت دیگر چھ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ دیگر رہا ہونے والوں میں عبدالصمد، محمد نور، سرفراز خان، امیر اللہ، ہادی اللہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش