0
Sunday 26 Jan 2020 18:59

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا

ایران کے جوابی حملے نے امریکی ہیبت کا بت پاش پاش کر دیا، ناصر شیرازی
آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ تین روزہ اجلاس میں ملک کے تمام ڈویژنز سے اراکین عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی۔ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز نے شرکت کی اور اکثریت رائے سہہ ماہی پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا۔ سالانہ پروگرام میں تعلیمی و فکری تربیت نمایاں ہے۔ آئی ایس او مرکز نے 3 ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دیا، جس پر ڈویژنز عملدرآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس کے آخری روز تمام اراکین نے یہ فیصلہ کیا کہ مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس کراچی میں منعقد ہوگا۔ اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے نئی مرکزی کابینہ کی منظوری بھی دیدی۔

مجلس عاملہ سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور اطہر عمران، انصر مہدی، ناصر شیرازی، تہور حیدری، قاسم شمسی، علی رضا بھٹی، سرفراز حسینی، کرنل عارف نے شرکت کی۔ مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اجلاس کی آخری نشست میں اراکین عاملہ سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں جو ایک نئے جذبہ و تجدید کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی نے اراکین عاملہ سے حالات حاضرہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے شقی ترین حاکم نے پاکیزہ ترین ہستی قاسم سلیمانی کو شہید کیا،  ان شاء اللہ شہادت کے اثرات  سے یزیدیت اپنے وجود کو باقی نہیں رکھ سکی اور امریکہ اپنے وجود کو باقی نہیں رکھ پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے جوابی حملہ کے بعد امریکہ کی ہیبت ختم ہوگئی ہے کہ عین الاسد جو عراق کے اندر تھا، وہاں جوابی حملہ کیا جو امریکہ کی ناکامی ہے، امریکہ کی بقاء کا محافظ اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، جو امریکہ پر منحصر تھے، ان کا پردہ بھی چاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کیخلاف دبائو میں اضافہ ہوگا اور اس شہادت کے بعد امت مسلمہ کیلئے نئے مرحلہ کا آغاز ہوگا۔ عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ بعدازاں ارکین عاملہ اور مرکزی کابینہ نے تنظیم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 840824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش