0
Sunday 26 Jan 2020 19:07

آئی ایس او سال رواں کو "احیائے ثقافت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘‘ کے عنوان سے منائے گی

آئی ایس او سال رواں کو "احیائے ثقافت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘‘ کے عنوان سے منائے گی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں سال رواں کو "احیائے ثقافت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری  علی اویس زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کا نصب العین تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کے مطابق نوجوان نسل کی زندگیوں کو استوار کرنا ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان خود سازی اور احیائے ثقافت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے عمل سے ضرور گزریں، جیسا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ اصلاح کی ابتدا اپنی ذات سے کرنی چاہئے یعنی ہمیں خود اپنے اوپر پہلے توجہ دینی چاہئے تاکہ اس کے بعد معاشرے میں نیکی کے کاموں کی طرف رغبت دلائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قیام نہی عن المنکر کی غرض سے تھا، ہم جو سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے تابع ہیں، ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہئے،  "احیائے ثقافت امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘‘ سے باتقویٰ نوجوان ملت کی مضبوطی کیلئے نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود سازی کے اس عمل کو مضبوط بنانے کیلئے سال بھر تربیتی ورکشاپس، سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا اور نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فکری طور پر مضبوط نوجوان ہی استعمار کی ثقافتی یلغار کو بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتا ہے، آئی ایس او نوجوانوں کی تربیت اس انداز میں کرے گی کہ نوجوان بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 840827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش