0
Sunday 26 Jan 2020 19:11

لاپتہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عارف حسین

لاپتہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ سے مرکزی صدر عارف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ملک بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اداروں کی طرف سے بے گناہ اور محب وطن شہریوں کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کیا جانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور محب وطن افراد کی جبری گمشدگی کیخلاف اور اسیران و گمشدہ افراد کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ اسیران کی رہائی کا معاملہ قومی مسئلہ ہے، اس لئے ملت کے ہر فرد کو اس تحریک کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسیران کی رہائی تک گمشدہ افراد کے ورثاء اور علماء کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش