QR CodeQR Code

غذر، اشکومن میں برفانی تودہ گرنے کا خطرہ، لوگوں کی نقل مکانی

26 Jan 2020 19:58

علاقے کے 38 گھرانوں نے ہجرت کر کے اپنے رشتہ داروں کے گھروں اور عارضی کیمپوں میں پناہ لی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اشکومن میں ہر سال تودہ گرنے کا خطرہ رہتا ہے، جنوری سے اپریل تک یہاں کے رہائشی برفانی تودہ گرنے کے خدشے کے پیش نظر اپنے گھروں کو چھوڑ کر عارضی کیمپوں میں پناہ لیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع غذر کی تحصیل اشکومن میں برفانی تودہ گرنے کے خدشے کے پیش نظر گاؤں کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ علاقے کے 38 گھرانوں نے ہجرت کر کے اپنے رشتہ داروں کے گھروں اور عارضی کیمپوں میں پناہ لی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اشکومن میں ہر سال تودہ گرنے کا خطرہ رہتا ہے، جنوری سے اپریل تک یہاں کے رہائشی برفانی تودہ گرنے کے خدشے کے پیش نظر اپنے گھروں کو چھوڑ کر عارضی کیمپوں میں پناہ لیتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک بے گھر ہونے والے افراد کیلئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 840832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840832/غذر-اشکومن-میں-برفانی-تودہ-گرنے-کا-خطرہ-لوگوں-کی-نقل-مکانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org