0
Sunday 26 Jan 2020 21:23

اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، پرویز خٹک

اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جو انتشار تھا اس کو ہم نے ختم کر دیا ہے، صوبائی حکومت کے خلاف جو سازش کر رہے تھے ان کو نکال دیا۔ نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ڈائیلاسز سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ انشاء اللہ کل تک بلوچستان اور پنجاب کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جو معاہدہ کیا گیا اس پر عمل در آمد جاری ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جس نے باتیں کی ہیں، ان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، انتشار پیدا کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان وزراء کے اگر اپنے ذاتی مسئلے حل ہوتے ہیں تو پھر حکومت ٹھیک ہے، اگر نہ ہو تو حکومت کرپٹ ہے، اگر کوئی مسئلہ تھا تو مجھ سے بات کرتے انتشار پھیلانے کی ضرورت نہیں تھی۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اس میں بڑا کردار ہے؟ اس کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہمارے صوبے کے وزراء سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی عمل دخل ہے۔
خبر کا کوڈ : 840847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش