QR CodeQR Code

گلگت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

26 Jan 2020 22:16

گلگت شہر اور مضافات میں چوبیس گھنٹے کے دوران صرف چار سے پانچ گھنٹے کیلئے ہی بجلی دی جا رہی ہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج اور نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا۔ گلگت شہر اور مضافات میں چوبیس گھنٹے کے دوران صرف چار سے پانچ گھنٹے کیلئے ہی بجلی دی جا رہی ہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج اور نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ نون لیگ کی حکومت پانچ سال میں بھی گلگت بلتستان میں توانائی بحران ختم نہ کر سکی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جی بی میں بجلی پیدا کرنے کے بھرپور مواقع ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 840855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840855/گلگت-میں-لوڈشیڈنگ-کا-دورانیہ-20-گھنٹے-سے-تجاوز-کر-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org