QR CodeQR Code

صدی کی ڈیل کے اعلان کیساتھ ہی غزہ کے جنوبی حصے میں اسرائیل کے ہوائی حملے

26 Jan 2020 23:02

اسرائیلی ایماء پر امریکہ کیطرف سے پیش ہو کر ناکام ہو جانے والے "صدی کی ڈیل" نامی مبینہ امن منصوبے میں 4 شرائط کو شامل کیا گیا ہے جن کی بناء پر فلسطین کیطرف سے اسرائیل کو ایک یہودی ملک ماننا پڑے گا، غزہ کو اسلحے سے خالی کرنا ہو گا، حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور فلسطین کیطرف سے مقدس شہر مقبوضہ "قدس" کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی ماننا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے خان یونس میں ہوائی حملے کئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے اس حملے میں خان یونس میں واقع فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس" کی ایک دفتری عمارت کو جبکہ حطین میں واقع فلسطینی مزاحمتی تحریک جہادِ اسلامی کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس اسرائیلی حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کیطرف سے یہ ہوائی حملے ایک ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب اسرائیلی مطالبے پر امریکہ کیطرف سے صدی کی ڈیل کا مبینہ "امن منصوبہ" دوبارہ سے منظر عام پر لایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزارت عظمی کے امیدوار بینی گینٹز اتوار سے سوموار تک واشنگٹن کے دورے پر ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سوموار تا منگل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی ایماء پر امریکہ کیطرف سے پیش ہو کر ناکام ہو جانے والے "صدی کی ڈیل" نامی مبینہ امن منصوبے میں 4 شرائط کو شامل کیا گیا ہے جن کی بناء پر فلسطین کیطرف سے اسرائیل کو ایک یہودی ملک ماننا پڑے گا، غزہ کو اسلحے سے خالی کرنا ہو گا، حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور فلسطین کیطرف سے مقدس شہر مقبوضہ "قدس" کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی ماننا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 840859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840859/صدی-کی-ڈیل-کے-اعلان-کیساتھ-ہی-غزہ-جنوبی-حصے-میں-اسرائیل-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org