0
Sunday 26 Jan 2020 23:01

پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد کم کردی

پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد کم کردی
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی انتظامیہ نے نئے بننے  والے میڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ میں منتقلی کے بعد شعبہ سرجیکل و پلمونالوجی سمیت کئی شعبہ جات میں مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کم کردی۔ مریضوں کے لئے بیڈز کی تعداد کم ہونے کے بعد اب کئی مریض بیڈز نہ ملنے کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ گیارہ سال سے زیر تعمیر میڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ کو بالآخر انتظامیہ نے مریضوں کےلئے باضابطہ کھول دیا ہے جس میں کئی وارڈوں کی منتقلی بھی جاری ہے۔ اس نئے اضافی بلاک کے حوالے سے بتایا جارہا تھا کہ تین ارب روپے سے زائد فنڈز سے تعمیر کئے جانے والے اس یونٹ سے اسپتال میں مریضوں کے لئے بیڈز کی تعداد 1600 سے بڑھ جائے گی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اس نئے اضافی بلاک میں کئی شعبہ جات کی منتقلی کے چکر میں مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کو کم کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش