0
Sunday 26 Jan 2020 23:03

آٹا اور چینی بحران میں خسرو بختیار اور جہانگیر ترین نے جیبیں بھری ہیں، محمد زبیر

آٹا اور چینی بحران میں خسرو بختیار اور جہانگیر ترین نے جیبیں بھری ہیں، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک متعدد مرتبہ غذائی اشیاء کا بحران پیدا ہوچکا ہے اور ہر بحران کے بعد اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں آٹا بحران اور پھر چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ بھی تحریک اںصاف کی دو اہم شخصیات سے جوڑا جاتا رہا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے سنیئر رہنما اور سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور چینی بحران میں خسرو بختیار اور جہانگیر ترین نے جیبیں بھری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 روپے کا ٹماٹر اچانک 350 روپے پر چلا گیا، آٹا 70 روپے کلو عوام نے خریدا، اب چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا، آخر یہ اضافی رقم کسی کی جیب میں تو جاتی ہے، حکومت تحقیقات کیوں نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 840861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش