QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے شہریوں کی آسانی کیلیے سہولت سینٹرز پروگرام کا آغاز

26 Jan 2020 23:11

ابتدائی طور پر سنٹرز میں شہریوں کو سات محکموں کے حوالے سے سہولیات دی جائیں گی، جن میں ایکسائز، پولیس، واسا، بورڈ آف ریونیو، ہوم ڈپارٹمنٹ، نادرا اور بلدیہ کا محکمہ شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے  شہری سہولت سنٹرز (سی ایف سی ایس ) کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلیے  شہری سہولت سنٹرز (سی ایف سی ایس )کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہی ہے، اس سہولت کے تحت خیبر پختونخوا کے شہری اپنے بلز، کاغذات وغیرہ الیٹرانک طور پر جمع کر وا سکیں گے۔ پچھلے مہینے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کئے گئے۔ ڈیجیٹل پاکستان فری پروگرام جس کے تحت 10 لاکھ لوگوں کو ڈویلپنگ ڈیجیٹل سکلز سکھائی جائیں گے۔ کے پی کے حکومت بھی پشاور میں شہری سہولت سنٹرز کا آغاز کرنے جا رہی ہے اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو منصوبہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ابتدائی طور پر سنٹرز میں شہریوں کو سات محکموں کے حوالے سے سہولیات دی جائیں گی، جن میں ایکسائز، پولیس، واسا، بورڈ آف ریونیو، ہوم ڈپارٹمنٹ، نادرا اور بلدیہ کا محکمہ شامل ہے۔ محکمہ آئی ٹی افسران کے مطابق محکمہ نادرا کی طرح کام کریگا لیکن صرف صوبائی سطح پر جسے مستقبل میں دیگر محکموں تک بھی پھیلایا جا سکے گا۔ پروگرام کے تحت شہری محکموں کا دورہ کئے بغیر اپنے بلز اور کاغذات الیکٹرانک طور پر جمع کر واسکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 840864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840864/خیبر-پختونخوا-کے-شہریوں-کی-ا-سانی-کیلیے-سہولت-سینٹرز-پروگرام-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org