QR CodeQR Code

کسٹم پاکستان کا چہرہ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کیسا ہے، حفیظ شیخ

26 Jan 2020 23:12

کراچی میں کسٹم ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے بنیادی مقاصد میں معیشت کی ترقی اور عالمی تجارت بڑھانا ہے، محصولات لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا ہراساں کئے بغیر بڑھانے ہیں، حکومت دیگر سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کے بنیادی مقاصد میں معیشت کی ترقی اور عالمی تجارت بڑھانا ہے، برآمدات میں اضافے اور درآمدات کے لئے کسٹم کا کردار اہم ہے۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کراچی میں کسٹم ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم کی کارکردگی قابل ستائش اور پاکستانی معیشت میں کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک آمد پر بہترین سہولتیں دینا ضروری ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان آنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی، کسٹم پاکستان کا چہرہ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کیسا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کے بنیادی مقاصد میں معیشت کی ترقی اور عالمی تجارت بڑھانا ہے، محصولات لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا ہراساں کئے بغیر بڑھانے ہیں، حکومت دیگر سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔ تقریب میں پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں کسٹم کی تین مختلف کیٹیگریز نے حصہ لیا، جبکہ آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 840866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840866/کسٹم-پاکستان-کا-چہرہ-ہے-اس-سے-معلوم-ہوتا-کہ-کیسا-حفیظ-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org