QR CodeQR Code

کنٹینر والی پی ٹی آئی کا بیانیہ ان کا پیچھا کر رہا ہے، عمران خان کی کرسی خطرے میں ہے، عاجز دھامراہ

26 Jan 2020 23:33

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ دعویٰ کیا جاتا رہا خیبر پختونخوا میں ریفارمز لا رہے ہیں، 28 ارکان سندھ حکومت سے الگ ہونا چاہتے ہیں لیکن اب تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں کچھڑی پک رہی ہے جبکہ وفاق میں بھی کھچڑی پک رہی ہے جو وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد ہی ختم ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ کنٹینر والی پی ٹی آئی کا بیانیہ ان کا پیچھا کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی اپنی کرسی خطرے میں ہے اس لئے وہ خاموش ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دعویٰ کیا جاتا رہا خیبر پختونخوا میں ریفارمز لا رہے ہیں، 28 ارکان سندھ حکومت سے الگ ہونا چاہتے ہیں لیکن اب تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں کچھڑی پک رہی ہے جبکہ وفاق میں بھی کھچڑی پک رہی ہے جو وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد ہی ختم ہوگی۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں اپنے اختیارات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہوں نے خود کو بچانے کے لئے ہی گروپنگ کی۔


خبر کا کوڈ: 840871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840871/کنٹینر-والی-پی-ٹی-آئی-کا-بیانیہ-ان-پیچھا-کر-رہا-ہے-عمران-خان-کی-کرسی-خطرے-میں-عاجز-دھامراہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org