0
Sunday 26 Jan 2020 23:33

کنٹینر والی پی ٹی آئی کا بیانیہ ان کا پیچھا کر رہا ہے، عمران خان کی کرسی خطرے میں ہے، عاجز دھامراہ

کنٹینر والی پی ٹی آئی کا بیانیہ ان کا پیچھا کر رہا ہے، عمران خان کی کرسی خطرے میں ہے، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ کنٹینر والی پی ٹی آئی کا بیانیہ ان کا پیچھا کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی اپنی کرسی خطرے میں ہے اس لئے وہ خاموش ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دعویٰ کیا جاتا رہا خیبر پختونخوا میں ریفارمز لا رہے ہیں، 28 ارکان سندھ حکومت سے الگ ہونا چاہتے ہیں لیکن اب تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں کچھڑی پک رہی ہے جبکہ وفاق میں بھی کھچڑی پک رہی ہے جو وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد ہی ختم ہوگی۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں اپنے اختیارات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہوں نے خود کو بچانے کے لئے ہی گروپنگ کی۔
خبر کا کوڈ : 840871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش