0
Monday 27 Jan 2020 00:51

 موجودہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر فی الفور قابو پائے، قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے، مخدوم ابوالحسن گیلانی 

 موجودہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر فی الفور قابو پائے، قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے، مخدوم ابوالحسن گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت وطن عزیز کو ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی معنوں میں استوار کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرے تو تمام مشکلات و مصائب سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے جہاں سے دنیا بھر میں اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ سے ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر زکریا ٹاون میں ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے موقع پر کیا اور الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مخدوم سید صدر الدین گیلانی، ملک خاور حسنین بھٹہ، ملک سہیل بھٹہ، ملک شکیل مہے، چوہدری شاہد، میاں اکرم، اسلم کھیڑا، سلیم خان، میثم علی بھی موجود تھے۔ مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما سمیت دیگر ممالک میں جس طرح مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے یہاں تک کہ آج بھارت میں بھی مسلمان محفوظ نہیں رہے اسی لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ امت مسلمہ آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر صیہونی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر فی الفور قابو پائے بلکہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 100 فیصد کمی کا اعلان کرے تاکہ عام غریب شہری کی زندگی آسان ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 840880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش