QR CodeQR Code

کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے، کشمیر کے مسئلہ پر اسلامی ممالک اپنا دو ٹوک موقف پیش کریں، معظم شہزاد ساہی

27 Jan 2020 01:16

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان کرے تاکہ طلبا برادری کو بھی یونین سازی کا موقع مل سکے، ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے غریب اور امیر طلباء کیلئے یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ پورے پاکستان میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر  طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکلز 370 اور 35A کو ختم کرنے کا بھارتی منصوبہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اس سے کشمیر ہی نہیں پورے خطے کا امن خطرے میں پڑگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ہر صورت طلبہ یونین بحال کرنا ہوگی، معاشرے کو امن کا گہوارہ اور پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے نوجوان نسل کی تربیت سب سے اہم ہے قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے طلبا برادری کو علم و عمل کے اسلحہ سے لیس کرنا ہوگا۔ ناظم جنوبی پنجاب ملک ثاقب اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان کرے تاکہ طلباء برادری کو بھی یونین سازی کا موقع مل سکے، ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے غریب اور امیر طلباء کیلئے یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ پورے پاکستان میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

ناظم ضلع ملتان مہر سکندر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہر پاکستانی کشمیر کے ساتھ ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، نصاب تعلیم سے حمد، سیرت النبی(ص)، صحابہ اکرام اور دو قومی نظریے کے اسباق نکالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کر کے یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے، ملکی ترقی کیلئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے، قوموں کے عروج و زوال میں نوجوان نسل نے کلیدی کردار ادا کیا، اس لئے اے ٹی آئی وطن عزیز کے تعلیمی اداروں میں مصروف عمل ہے۔ناظم سٹی ملتان ملک مبشر کھوکھر نے کہا کہ حکومت جلد طلبہ یونین کے الیکشن کروائے تا کہ ہمیں پڑھی لکھی قیادت ملے، ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان کے دشمن اپنا بوریا بستر گول کر لیں، ہم نے نوجوانوں کو پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیا ہے، حکومت کا سینٹ کی قرارداد کے بعد بھی طلبا یو نین بحال نہ کرنا شرمناک فعل ہے۔


خبر کا کوڈ: 840886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840886/کشمیر-کی-آزادی-کے-بغیر-خطے-میں-امن-ناممکن-ہے-مسئلہ-پر-اسلامی-ممالک-اپنا-دو-ٹوک-موقف-پیش-کریں-معظم-شہزاد-ساہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org