0
Monday 27 Jan 2020 00:11

کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کو بروقت اقدامات کرکے بجھا دیا گیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد سول ایوایشن کی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ناکارہ طیارے جس جگہ پر کھڑے ہیں، وہاں پر جھاڑیاں ہیں اور آگ لگنے کا واقعہ بھی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعبہ ایئر سائیڈ کی غفلت سے جھاڑیوں کی کٹائی نہیں کی گئی تھی، طیارے رن وے سے ایک کلومیٹر دور کھڑے تھے، آگ کی شدت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ سول ایوی ایشن کی ہاش کاش اور ایک فائرٹینڈر نے بروقت اقدامات کرکے طیارے پر لگنے والی آگ کو بجھایا۔ ذرائع کے مطابق آگ پہلے جھاڑیوں میں لگی اور پھر اس نے ناکارہ جہاز کو لپیٹ میں لے لیا۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے کر تحقیقات کا اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 840887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش