QR CodeQR Code

ہم سب مل کر پاکستان کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں گے، کشمیر اور بھارت کی اندرونی حالت پر تشویش ہے، بشپ نذیر عالم 

27 Jan 2020 01:47

بشپ آف پاکستان نے ایم ایم ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر اور بھارت کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اقلیتوں پر مظالم کی پرزور مذمت کی گئی، کشمیریوں اور بھارت کے مسلمانوں، عیسائیوں کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔  یونائیٹڈ چرچ آف پاکستان بشپ آف پاکستان نذیر عالم نے متحدہ مسلم موومنٹ کے سیکرٹریٹ میں ایم ایم ایم پاکستان کے قائدین چیئرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ کاشف بوسن سے خصوصی ملاقات کی۔ جس میں پاکستان، کشمیر کی صورتحال اور پاکستان میں موجود دوسرے مذاہب کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان میں مذاہب عالم کے افراد کے درمیان یگانگت، محبت اور رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ خطے میں پاکستان کی مجموعی صورتحال بہت تسلی بخش ہے اور پاکستان دشمن عناصر کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا، اس صورتحال میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر اور بھارت کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اقلیتوں پر مظالم کی پرزور مذمت کی گئی، کشمیریوں اور بھارت کے مسلمانوں، عیسائیوں کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ اقوام عالم خصوصا امریکا، برطانیہ، فرانس، اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ فوری اپنا کردار ادا کرے۔ مستقبل میں ایسی باہمی ملکی صورتحال کے ایجنڈے پر بھی عملدرآمد کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ آخر میں بشپ آف پاکستان نے متحدہ مسلم موومنٹ کے اخوت، رواداری اور اقوام عالم کے کردار کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 840889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840889/ہم-سب-مل-کر-پاکستان-کی-جان-سے-بڑھ-حفاظت-کریں-گے-کشمیر-اور-بھارت-اندرونی-حالت-پر-تشویش-ہے-بشپ-نذیر-عالم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org