QR CodeQR Code

ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کے لئے سفر مدینہ کا حصول بھی ناممکن بنا دیا ہے، انجینئر عظیم رندھاوا

27 Jan 2020 07:59

فیصل آباد میں خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے کہا کہ حکومت حاجیوں کی بد دعائیں نہ لے، سنیما بحالی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تو حج پر بھی رعایت دی جائے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ہر طرف مایوسی اور پریشانی کی گہری دھند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا نے حج اخراجات میں ایک لاکھ پندرہ ہزار اضافہ کے حکومتی فیصلہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کے لئے سفر مدینہ کا حصول بھی ناممکن بنا دیا ہے۔ فیصل آباد میں خطاب کے دوران ضلعی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ محدود آمدن رکھنے والے افراد کے لئے حجاز مقدس کا سفر خواب بن جائے گا، حج پالیسی لوگوں کو حج کرنے سے روکنے کے مترادف ہے، حکومت حاجیوں کی بد دعائیں نہ لے، سنیما بحالی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تو حج پر بھی رعایت دی جائے۔ جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ہر طرف مایوسی اور پریشانی کی گہری دھند ہے، مزدور کو سارا دن خون پسینہ ایک کرنے کے باوجود پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہو رہا، کسان اور مزدور پس کر رہ گئے ہیں، مہنگائی نے واقعتاً عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، مگر بے حس حکمرانوں پر عوام کی چیخ و پکار کا کوئی اثر نہیں ہو رہاہے۔
 


خبر کا کوڈ: 840897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840897/ریاست-مدینہ-کے-دعوے-داروں-نے-عوام-لئے-سفر-کا-حصول-بھی-ناممکن-بنا-دیا-ہے-انجینئر-عظیم-رندھاوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org