QR CodeQR Code

وفاق کا کامران فضل کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ

27 Jan 2020 10:02

سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں، جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کے تجویز کردہ 5 میں سے ایک نام پر اتفاق کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں، جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کیلئے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وفاق نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 840910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840910/وفاق-کا-کامران-فضل-کو-آئی-جی-سندھ-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org