QR CodeQR Code

ملتان، امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی کرنیوالے اُسامہ موچی کیخلاف احتجاجی ریلی، پھانسی کا مطالبہ 

27 Jan 2020 10:31

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ایف آئی اے انتظامیہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، ابھی تک ملعون سے کوئی برآمدگی نہیں کرائی جاسکی، حکومت وقت ہمارا امتحان نہ لے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ 


اسلام ٹائمز۔ کبیروالا کے نواحی علاقے بڑجھ سرگانہ میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا فرمان علی روحانی، سید ندیم عباس کاظمی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر امام مہدی علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے گستاخ امام مہدی علیہ السلام عبدالستار جمالی اور اُسامہ موچی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ایف آئی اے انتظامیہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، ابھی تک ملعون سے کوئی برآمدگی نہیں کرائی جاسکی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت وقت ہمارا امتحان نہ لے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے سرعام پھانسی دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 840913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840913/ملتان-امام-مہدی-ع-کی-شان-میں-گستاخی-کرنیوالے-ا-سامہ-موچی-کیخلاف-احتجاجی-ریلی-پھانسی-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org