0
Monday 27 Jan 2020 11:11

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا رات گئے کُھتی چیک پوسٹ پر لانچروں اور ہینڈ گرینیڈز سے حملہ

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا رات گئے کُھتی چیک پوسٹ پر لانچروں اور ہینڈ گرینیڈز سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے درابن روڈ کی کُھتی چیک پوسٹ پر دہشت گرودں نے حملہ کیا ہے، فائرنگ کے ساتھ راکٹ لانچر اور ہینڈ گرینیڈ بھی داغے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رات کی تاریکی میں دہشت گردوں نے کُھتی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ حملہ کیا، 5 سے 6 حملہ آور تھے جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، چیک پوسٹ پر 3 راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے جس میں سے 3 ہینڈ گرینڈ پھٹے، جبکہ 2 نہ پھٹ سکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینیڈز کو قبضہ میں لیکر ناکارہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردوں نے 5 کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی بھی نصب کی تھی جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس جوانوں نے مستعدی سے حملے کا بھر پور جواب دیا، جسکے باعث دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 840917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش