0
Monday 27 Jan 2020 11:25

ہمیں ووٹ عمران خان کیوجہ سے ملتا ہے، اجمل وزیر

ہمیں ووٹ عمران خان کیوجہ سے ملتا ہے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے ایڈوائزر اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا تھا، پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی، اب بھی جو بھی پارٹی ڈسپلن کے خلاف کام کرے گا، ایکشن ہوگا۔ نجی ٹیوی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملتا ہے، ہمیں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیئیں۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی کوشش کی وزراء کی ٹینشن کو ختم کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہوا، جو کچھ ہو رہا تھا، پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف منسٹر نے ایکشن لیا۔ اجمل خان وزیر نے کہا کہ سب کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرنا ہوگا، صوبائی وزراء کیخلاف یہ ایکشن وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں جو کام ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، صرف بی آر ٹی منصوبے پر تنقید کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 840919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش