0
Sunday 10 Jul 2011 16:02

امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کی مدت بڑھانے کا کوئی جواز موجود نہیں، ترجمان الصدر موومنٹ

امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کی مدت بڑھانے کا کوئی جواز موجود نہیں، ترجمان الصدر موومنٹ
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سید مقتدا صدر کی جماعت الصدر موومنٹ کے ترجمان شیخ صلاح العبیدی نے عراقی حکومت کی جانب سے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کی مدت بڑھانے کی مخالفت پر مبنی اپنے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی جواز موجود نہیں۔ وہ فارس نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا الصدر موومنٹ ہر حال میں بغداد-واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کی مدت بڑھانے کی مخالف ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاہدے کی مدت بڑھانا عراق پر امریکہ کے مستقل قبضے کا باعث بن سکتا ہے۔ الصدر موومنٹ کے ترجمان نے گذشتہ روز عراقی صدر جناب جلال طالبانی کے گھر میں سیاسی رہنماوں کی میٹنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو ہفتے تک امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کے بارے میں فیصلہ متوقع ہے، ہم ابھی سے اس معاہدے کی مدت بڑھانے کی مخالفت کا اعلان کرتے ہیں۔
یاد رہے کل عراقی صدر جلال طالبانی نے کہا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں اگلے دو ہفتے تک امریکی فوجیوں کی عراق میں مزید موجودگی سے متعلق اپنے حتمی موقف کا اعلان کر دیں گی۔ 2008 میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان ایک سیکورٹی معاہدہ طے پایا جس کے مطابق امریکی فوجیوں کو جاری سال کے آخر تک عراق سے نکلنا ہو گا لیکن امریکہ مشرق وسطی میں اپنے مفادات اور مقاصد کے حصول کیلئے عراقی حکومت پر اس معاہدے کی مدت بڑھانے کیلئے دباو ڈالنے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 84092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش