QR CodeQR Code

کوئٹہ، چائے کی پتی کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، چند ماہ میں سینکڑوں روپےکا اضافہ

27 Jan 2020 09:20

ایک اندازے کے مطابق گھروں، بازاروں اور ہوٹل وغیرہ پر یومیہ 3 ٹن سے زیادہ چائے کی کھپت ہے۔ چائے کی تجارت کرنیوالوں کا موقف ہے ٹیکس کی بھرمار کے سبب کاروبار مندی کا شکار ہے۔ چائے کی پتی مہنگی ہونے کی ایک اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان جاری، کوئٹہ میں چائے کی پتی کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے۔ فی کلو چائے کی پتی کی قیمت میں چند ماہ کے دوران سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ چائے کے صارفین اور تاجر دونوں ہی پریشان ہیں۔ کوئٹہ میں چائے کی چسکیوں کے بغیر زندگی بے مقصد دکھائی دیتی ہے اور خاص کر سردی کے دنوں میں، کیونکہ چائے ہر محفل کا لازمی جزو ہے۔ مگر بڑھتی مہنگائی کے باعث گذشتہ 3 ماہ کے دوران کالی اور سبز چائے کی پتی کی قیمت میں فی کلو 250 سے لیکر 350 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ان حالات میں چائے کے شوقین افراد چائے نوشی ترک کرنے پر مجبور اور قہوہ خانوں کی رونقیں ماند پڑنے لگی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سستی عیاشی بھی ان کی قوت خرید سے باہر ہوچکی۔ کوئٹہ میں زیادہ تر لوگ سبز چائے کے استعمال کے عادی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق گھروں، بازاروں اور ہوٹل وغیرہ پر یومیہ 3 ٹن سے زیادہ چائے کی کھپت ہے۔ چائے کی تجارت کرنے والوں کا موقف ہے ٹیکس کی بھرمار کے سبب کاروبار مندی کا شکار ہے۔ چائے کی پتی مہنگی ہونے کی ایک اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 840920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840920/کوئٹہ-چائے-کی-پتی-کے-نرخوں-کو-بھی-پر-لگ-گئے-چند-ماہ-میں-سینکڑوں-روپےکا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org