0
Monday 27 Jan 2020 11:32

باجوڑ میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

باجوڑ میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں یکے بعد دیگرے دو ریموٹ کنٹرول دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے علاقے درہ میں ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، پہلے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اسی دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔ دوسرے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 840921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش