0
Monday 27 Jan 2020 14:00

پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منظور پشتین سمیت متعدد گرفتار

پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منظور پشتین سمیت متعدد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن میں پی ٹی ایم کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس میں پی ٹی ایم کے منظور پشتین بھی شامل ہیں، جنہیں اب 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین سمیت پی ٹی ایم کے چھ ساتھیوں کو رات کے دو بجے شاہین ٹاؤن پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے افراد میں حميد وزير، سلام مندوخیل، بلال محسود، ادريس پشین، سلمان پشتون اور فاروق شامل ہیں۔ گرفتار افراد کو شرکئی تھانہ پشاور میں منتقل کیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اللہ گیگانی نے منظور پشین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، جن میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پہ انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی ایم کے ڈاکٹر سید عالم محسود، ایڈووکیٹ فضل خان اور امین وزیر کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ افراد حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے میں شرکت کی غرض سے ٹانک جا رہے تھے کہ انہیں شہباز خیل کے مقام پہ سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پاک فوج اور پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف الزام تراشیوں اور منفی پروپیگنڈا سے پی ٹی ایم اور ان کے سربراہ منظور پشتین نے شہرت پائی تھی اور پاکستان میں عوامی سطح پہ ان کے خلاف یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ منظور پشتین اور ان کی تنظیم پاکستان کے خلاف بیرونی آلہ کار ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 840949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش