0
Monday 27 Jan 2020 14:14

نئے چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نئے چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نئے سربراہ سکندر سلطان راجا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سکندر سلطان راجا سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ملک کی اہم شخصیات و اراکین الیکشن کمیشن موجود تھے۔ خیال رہے کہ 24 جنوری کو وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگر 2 اراکین کے تقرر کا نوٹفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر 5 سال تک اپنے عہدے پر رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 48 کے ساتھ 213 اور 215 پر عمل کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکندر سلطان راجا کو بطور چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ 21 جنوری 2020 کو الیکشن کمیشن کے سربراہ اور اراکین کے تقرر کے معاملے پر طویل ترین ڈیڈلاک اور مختلف مشاورتی اجلاسوں کے بعد بالآخر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 840956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش