QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے جی بی میں گندم کی قیمت بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں دی، راجہ جہانزیب

27 Jan 2020 14:35

جی بی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن کا کہنا تھا کہ جی بی کے لئے گندم کے کوٹے پر ملنے والی سبسڈی کو ختم کرنے اور گندم کی قیمت میں اضافہ کرنے کی خواہش اور تجویز وزیراعلٰی جی بی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لئے جاری سبسڈائز گندم کی قیمت بڑھانے یا موجودہ کوٹے کو کم کرنے کی وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی تجویز نہیں ہے۔ جی بی کے لئے گندم کے کوٹے پر ملنے والی سبسڈی کو ختم کرنے اور گندم کی قیمت میں اضافہ کرنے کی خواہش اور تجویز وزیراعلٰی جی بی کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی جی بی کے انتخابات نزدیک آتے ہی گندم کی قیمت میں اضافہ کروا کر وفاقی حکومت کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، دوسری طرف کوٹے میں اضافہ کر کے اپنے کارندوں کے ذریعے کرپشن کرنے کے چکر میں ہیں۔ صوبائی حکومت نے اپنے سیاسی و مالی فائدے کیلئے گندم کی قیمت بڑھانے کی غلطی کی تو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 840961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840961/وفاقی-حکومت-نے-جی-بی-میں-گندم-کی-قیمت-بڑھانے-کوئی-تجویز-نہیں-دی-راجہ-جہانزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org