0
Monday 27 Jan 2020 18:09

ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی 

ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی 
اسلام ٹائمز۔ ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑے کے باعث میدان جنگ بن گئی، آزادنہ ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے استعمال نے طلباء کو زخمی اور گاڑیوں کو تباہ کردیا، جھگڑے کے باعث دو طلباء زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق تصادم پی ایس ایف اور پشتون کونسل کے درمیان ہوا ہے، گیلانی لاء کالج میں معمولی سی بات سے شروع ہونے والی بحث جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، پولیس نے دونوں طلباء کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، میڈیا کو موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح طلباء ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 841016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش