0
Monday 27 Jan 2020 18:42

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی کلیم امام کی تبدیلی پر اتفاق

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی کلیم امام کی تبدیلی پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں آئی جی پولیس کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران ایک روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں جہاں وہ کئی اہم تقاریب میں شرکت کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی مشاورت کریں گے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بات کی اور آئی جی کلیم امام سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، گورنر عمران اسماعیل نے بھی آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے سندھ میں آئی جی پولیس تبدیل کرنے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی سندھ کے لئے زیرغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 841022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش