QR CodeQR Code

چاغی میں اینٹی نارکوٹکس کی کاروائی، ایک ہزار کلو چرس، افیون اور آئس برآمد

27 Jan 2020 18:45

اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مقامی مارکیٹ میں مالیت 11 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ منشیات برآمدگی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار کلو افیون، چرس اور آئس برآمد کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف پولیس اسٹیشن دالبندین نے خفیہ اطلاع ملنے پر ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کے علاقے تالاب میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پکڑی گئی منشیات میں 848 کلو گرام افیون، 116 کلو گرام چرس، 71 کلو گرام آئس اور 53 کلو گرام مارفین شامل ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مقامی مارکیٹ میں مالیت 11 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ منشیات برآمدگی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 841024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841024/چاغی-میں-اینٹی-نارکوٹکس-کی-کاروائی-ایک-ہزار-کلو-چرس-افیون-اور-ا-ئس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org