QR CodeQR Code

امریکی دباؤ سے بچنے کیلئے سی پیک تیزی کیساتھ مکمل کیا جائے، حامد رضا

27 Jan 2020 18:57

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ہے، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، مودی کیخلاف پورا بھارت اُٹھ کھڑا ہوا ہے، بھارت تباہی کے راستے پر چل رہا ہے، مودی کا فاشسٹ نظریہ علاقائی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارتی ضد اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو میں کہا کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سے حکومت کی ساکھ مجروح ہوئی ہے، حقائق سامنے لانے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے، برطانیہ کا پاکستان کو محفوظ ملک قرار دینا دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا اصل کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے، حالات نئے انتخابات کی طرف جا رہے ہیں، عمران خان احمقوں کے نرغے میں محصور ہو چکا ہے، پچھلے ڈیڑھ سال میں نچلی سطح پر کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، حج مہنگا کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ سے بچنے کیلئے سی پیک تیزی کیساتھ مکمل کیا جائے، سی پیک ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ہے، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مودی کیخلاف پورا بھارت اُٹھ کھڑا ہوا ہے، بھارت تباہی کے راستے پر چل رہا ہے، مودی کا فاشسٹ نظریہ علاقائی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارتی ضد اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حق خودارادیت کے سوا کوئی آپشن کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں ہو گا، انسانی حقوق کی علمبردار مغربی دنیا مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال پر خاموش کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا کو کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے پارلیمانی وفود مختلف ممالک میں بھیجے، پاکستان کے ہر سفارتخانے میں کشمیر ڈیسک قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، بھارت نے وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 841025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841025/امریکی-دباؤ-سے-بچنے-کیلئے-سی-پیک-تیزی-کیساتھ-مکمل-کیا-جائے-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org