QR CodeQR Code

آئی جی پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن کا چلاس کا دورہ

27 Jan 2020 19:53

چلاس میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، ان کے ہمراہ ڈی آئی جی رینج حنیف اللہ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر افضل بٹ و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ آئی جی پی نے چلاس میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچ گئے۔ چلاس میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، ان کے ہمراہ ڈی آئی جی رینج حنیف اللہ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر افضل بٹ و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ آئی جی پی نے چلاس میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ چلاس ایس پی آفس میں آئی جی پی کو دیامر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔


خبر کا کوڈ: 841034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841034/ا-ئی-جی-پولیس-گلگت-بلتستان-ڈاکٹر-مجیب-الرحم-ن-کا-چلاس-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org