0
Monday 27 Jan 2020 19:53

آئی جی پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن کا چلاس کا دورہ

آئی جی پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن کا چلاس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچ گئے۔ چلاس میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، ان کے ہمراہ ڈی آئی جی رینج حنیف اللہ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر افضل بٹ و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ آئی جی پی نے چلاس میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ چلاس ایس پی آفس میں آئی جی پی کو دیامر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
خبر کا کوڈ : 841034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش