QR CodeQR Code

فیس بُک انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار، علامہ امین شہیدی کا آفیشل پیج بلاک

27 Jan 2020 15:02

صارفین کے مطابق فیس بک انتظامیہ امریکی پالیسیز کی مخالفت میں اٹھنے والی آوازوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اظہار رائے پر اس قسم کی پابندی قابل مذمت ہے۔ ہم فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امتیازی سلوک ترک کرتے ہوئے اور برابری کی بنیاد پر اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرے.


اسلام ٹائمز۔ فیس بُک انتظامیہ نے پاکستان کے جید عالم دین علامہ محمد امین شہیدی کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے حالیہ ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر کے کئی علماء کرام کے فیس بک اکاونٹس، آفیشل پیجز، تنظیمی اکاونٹس اور پیجز بند کر دیئے گئے ہیں۔ صارفین نے فیس بک انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ امریکا مخالف اور بالخصوص امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف شائع کی جانے والی پوسٹس پر کارروائی کر رہی ہے, تاہم ایران، شہید قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی، حزب اللہ، حماس اور دیگر مقاومتی تحریکوں کی حمایت میں لگائے جانے والے مواد پر بھی اکاونٹس اور پیجز کو بند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کے مطابق فیس بک انتظامیہ امریکی پالیسیز کی مخالفت میں اٹھنے والی آوازوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اظہار رائے پر اس قسم کی پابندی قابل مذمت ہے۔ ہم فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امتیازی سلوک ترک کرتے ہوئے اور برابری کی بنیاد پر اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرے.


خبر کا کوڈ: 841043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841043/فیس-ب-ک-انتظامیہ-بوکھلاہٹ-کا-شکار-علامہ-امین-شہیدی-آفیشل-پیج-بلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org