QR CodeQR Code

بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

27 Jan 2020 20:08

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تیسری عالمی اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کا کامیاب انعقاد ایک قابل تقلید روایت ہے جس پر منہاج یونیورسٹی کے جملہ ذمہ داران آرگنائزرز بالخصوص ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس پاکستان کے امیج میں بہتری لانے کا سبب بنے گی۔


اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہداف کے حصول اور بیروزگاری کو کم کرنے کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے، غربت کے خاتمے اور بیروزگاری میں کمی لانے کیلئے معیشت کی بہتری پر توجہ دینا ہو گی، انسانی بہبود بالخصوص اسلامی ممالک میں اسلامک بینکنگ اور اقتصادیات میں بہتری لانے کیلئے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے  اقتصادی ماہرین پر مشتمل اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد اسلامک اکنامک فورم منہاج یونیورسٹی لاہور کی تشکیل  خوش آئند ہے، اقتصادیات کے شعبہ میں نئی فکری راہوں کی تلاش کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی شاندار قومی و ملی خدمت انجام دے رہی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ تیسری عالمی اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کا کامیاب انعقاد ایک قابل تقلید روایت ہے جس پر منہاج یونیورسٹی کے جملہ ذمہ داران  آرگنائزرز بالخصوص ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس پاکستان کے امیج میں بہتری لانے کا سبب بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اسلامک اقتصادی سکالرز پر مشتمل فورم کی تشکیل سے ایک سنگ میل عبور کیا گیا ہے، جو حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن قومی اہداف کی تحریک کی سرپرستی اعلی تعلیمی اداروں نے کی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 841044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841044/بیروزگاری-کے-خاتمہ-کیلئے-معاشی-استحکام-ضروری-ہے-ڈاکٹر-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org