QR CodeQR Code

ملک میں مہنگائی کرنیوالے ایک ایک مافیا کو پکڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

27 Jan 2020 20:18

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے اندر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، کیونکہ ہمارا سسٹم میرٹ کو سپورٹ نہیں کرتا، اقرباپروی اور سفارش کی وجہ سے ادارے کمزور ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کرنے والے ایک ایک مافیا کو پکڑیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بزنس کرنے والے نوجوان کامیاب ہو کر قوم کو کامیاب کرتے ہیں، ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، بیرون ملک پاکستان ہر شعبے میں پاکستانیوں سے آگے نکل گئے ہیں، تاہم پاکستان کے اندر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، کیونکہ ہمارا سسٹم میرٹ کو سپورٹ نہیں کرتا، اقرباپروی اور سفارش کی وجہ سے ادارے کمزور ہو رہے ہیں، جیسے جیسے ہم میرٹ سے پیچھے گئے، ملک پیچھے چلا گیا اور جو بھی معاشرہ میرٹ سے ہٹتا ہے وہ تباہ ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ مشکل وقت دیکھا ہے، تاہم کامیاب انسان برے وقت سے سیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی وزراء کابینہ کے اجلاس میں گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے، تاہم اپنی ٹیم کو کہتا ہوں کہ مشکل وقت میں گھبرایا نہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کرنے والے ایک ایک مافیا کو پکڑیں گے، ان کا مقابلہ کریں گے اور ملک کو بدلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 841046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841046/ملک-میں-مہنگائی-کرنیوالے-ایک-مافیا-کو-پکڑیں-گے-وزیراعظم-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org