QR CodeQR Code

بعض ریاستی قوتیں جان بوجھ کر حالات کو بگاڑ رہی ہیں، پی ٹی ایم رہنما

27 Jan 2020 21:12

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماوں نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کی شدید مذمت کی اور جھوٹے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ٹی ایم کے ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے لیکن بعض ریاستی قوتیں جان بوجھ کر حالات کو بگاڑ رہی ہیں، دونوں رہنماوں نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جو کسی نیشنل میڈیا کی زینت نہ بن سکی۔ پریس کانفرنس میں اے این پی کے سابق رہنما افراسیاب خٹک اور پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر کے علاوہ متعدد پشتون رہنما موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماوں نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کی شدید مذمت کی اور جھوٹے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 841056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841056/بعض-ریاستی-قوتیں-جان-بوجھ-کر-حالات-کو-بگاڑ-رہی-ہیں-پی-ٹی-ایم-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org