QR CodeQR Code

ٹرمپ امریکہ کی تاریخ کا سب سے خطرناک صدر ہے، سینٹر برنی سینڈرز

27 Jan 2020 20:24

امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس انتخابی مہم کے دو اہم مقاصد ہیں، جسکا پہلا مقصد امریکی تاریخ کے سب سے خطرناک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ٹرمپ کو امریکہ کی تاریخ کا سب سے خطرناک صدر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس انتخابی مہم کے دو اہم مقاصد ہیں، جس کا پہلا مقصد امریکی تاریخ کے سب سے خطرناک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا ہے۔ سینڈرز کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی صورت میں کرپٹ سیاسی نظام کا خاتمہ ہوگا اور وہ موجودہ دور کے معاشی عدم توازن کو بھی شکست دیں گے۔

یاد رہے امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹس کے امیدوار برنی سینڈرز نے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی باتیں بھول گئے، ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہو رہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا؟ ڈیموکریٹ امیدوار برنی سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیا تھا۔ خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انہوں نے صدارتی انتخابات 2020ء میں کسی بھی ڈیموکریٹ کو ووٹ دینا شدت پسندانہ اور سوشلزم سوچ کو پروان چڑھانے اور امریکی خواب کی تباہی کے مترادف قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 841059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841059/ٹرمپ-امریکہ-کی-تاریخ-کا-سب-سے-خطرناک-صدر-ہے-سینٹر-برنی-سینڈرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org