0
Monday 27 Jan 2020 21:53

 ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت (ص) پر حملے کیے جا رہے ہیں، ایوب مغل 

 ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت (ص) پر حملے کیے جا رہے ہیں، ایوب مغل 
اسلام ٹائمز۔ ناموس رسالت (ص) کا تحفظ امت مسلمہ کے ایمان کا لازمی جزو ہے، عقیدہ ختم نبوت (ص) کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قوم قبول نہیں کرے گی، تحریک تحفظ ختم نبوت (ص) فروری میں ایک عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت (ص) مارچ کا اہتمام کرے گی۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا اہم اجلاس صدر تحریک تحفظ ناموس رسالت ایوب مغل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں شیخ محمد عمر، بشارت عباس، میاں آصف اخوانی، مرزا ارشد قادری اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک ختم نبوت (ص) ایوب مغل نے کہا کہ ملعون جنید حفیظ کے خلاف آنے والا عدالتی فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ ختم نبوت (ص) پر ہماری جان، مال، آل، اولاد قربان، پاکستان شمع رسالت (ص) کے پروانوں اور غلامان مصطفی کا ملک ہے۔ اس موقع پر ایک چار رکنی رابطہ کمیٹی بھی بنائی گئی۔ کمیٹی کے سربراہ میاں آصف اخوانی ہونگے، یہ کمیٹی ملتان بھر کے علماء، سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات کرے گی۔ جس کے بعد اسی ماہ کے آخر میں تحریک تحفظ ختم نبوت (ص) کے زیراہتمام ایک سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے بعد تحفظ ناموس رسالت (ص) مارچ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، یہ مارچ ملتان کی تاریخ کا ایک تاریخی مارچ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عقیدہ ختم نبوت (ص) پر حملے کیے جارہے ہیں، جن کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا اور شہر بھر کی طلبہ تنظیموں سے رابطہ کے لیے بھی ایک کمیٹی بنائی گئی جس کے انچارج میاں حسان اخوانی ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 841065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش