0
Monday 27 Jan 2020 22:11

احساس پروگرام میں ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس پروگرام میں ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ غیر مستحق افراد کو نکالا، احساس پروگرام میں ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری کو وزیراعظم کفالت پروگرام کا افتتاح کرینگے، پروگرام کے تحت غریب عوام کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جائینگے، رقم کی ترسیل جدید ڈیجٹل نظام کے تحت ہوگی، رقم نکالنے کے لئے فنگر پرنٹ کی ضرورت ہوگی، جدید ڈیجٹل نظام کے تحت ہیکرز کا راستہ روک دیا گیا ہے، خواتین کے لئے کاؤنٹرز بڑھا دیئے گئے ہیں، بینکوں کے ذریعے رقم دینے کا شفاف نظام متعارف کرایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش